ستارے صرف قسمت کا حال ہی نہیں بلکہ کھانوں کا انتخاب بھی بتاتے ہیں!
Ads by CinPlus-2.5c×آپ کو کیا کھانا چاہئے؟ یہ کیسے طے کیا جائے کہ کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں، کون سا کھانا صحت کے لیے مفید ہے اور کون سا نقصان دہ آج کے مصروف اور جدید دور میں صحت مند کھانے کا فیصلہ کرنا ایک مشکل اور پریشانی کا کام ہے لیکن اب آپ مزید پریشان نہ ہوں علم نجوم کے ماہرین نے اس کا حل نکال لیا ہے اب آپ اپنے کھانے کا مینیو تیار کریں گے اپنے ستارے کے مطابق۔
آیئے دیکھتے ہیں کہ ستارے آپ کو کس قسم کے کھانوں کو مشورہ دے رہے ہیں۔
برج حمل: یہ لوگ آگ کے عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں انہیں چٹپٹی اور مصالے دار غذاوں سے پرہیز کرنا چاہئے، انہیں اپنی کھانے میں ٹھنڈی غذائیں شامل کرنا چاہئے جو ان کے جگر اور گردوں کےلے انتہائی مفید ہوں گی، ان میں مٹر، چاول، زیتون، کھیرا، پالک، اخروٹ، پمپکنز اور کیلے شامل ہیں جب کہ حمل کا نشان اس بات کا اشارہ دیتا ہےکہ اس ستارے کے حامل لوگوں کو کیلیشیم کی زیادہ ضرورت ہے اس لیے انہیں اپنے کھانوں میں دودھ اور اس سے بنی غذائیں بھی شامل کرنا چاہئے۔
برج ثور: اس ستارے کے حامل افراد زمینی عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں اس لیے انہیں ایسی غذاؤں کی ضرورت ہے جو ان کے تھائیرائڈ کوسپورٹ کریں,لہذا انہیں اپنے کھانوں میں آئیوڈائز نمک کا استعمال کرنا چاہئے۔ انہیں ان کھانوں سے پرہیز کرنا جو وزن بڑھانے اور شوگر کا باعث بنتے ہوں، مثلاً کرین بیریزااور سوئس چارڈ۔ جکبہ انہیں اپنی غذا میں گوبھی، نٹس، پیاز، گاجر اور پالک جیسی غذاؤں کو شامل کرنا چاہئے۔
برج جوزا: اس ستارے کا نشان ہوا کو ظاہر کرتا ہے لہذا ایسے لوگوں کو ایسی غذاؤں کو اپنے مینیو کا حصہ بنانا چاہئے جو ان کے پھیپھڑوں اور دماغی نظام کی بہتری میں مدد کریں۔ یہ لوگ سافٹ ڈرنکس اور کافی کو پسند کرتے ہیں لیکن یہ ان کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہیں مٹر، آڑو، آلو بخارا، پالک، شیل فش اور چاول، انگور،بادام، دہی، ٹماٹر، ادرک اور لہسن کا استعمال کرنا چاہئے۔
برج سرطان: ایسے لوگوں کو اپنا نظام ہاضمہ درست کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے ایسی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہئے جو گیس پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں انہیں ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہئے جس میں کیلشیم زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، مثلاً انڈے کی زردی، دہی، چاول، ابلی سبزیاں، کیلے، گوبھی، ٹماٹر، کھیرا اورکستورا مچھلی۔
برج اسد: یہ لوگ بھی آگ کے عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں، لہذا انہیں نشاستہ دار غذائیں استعمال کرنی چاہئے جب کہ انہیں بکری کے دودھ کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے جس میں موجود پروٹینز انہیں توانا رکھیں گے، اپنے نروس سسٹم اور دل کو توانائی دینے کے لیے لیموں، روٹی، آڑو،جڑوالی سبزیاں، آلو، سیب، گاجر، مولی اور انڈے کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے، مصالحے دارکھانوں اور دودھ سے بنی غذاوں سے پرہیز کریں۔
برج سنبلہ: اس ستارے کے حامل لوگوں کو ایسی غذاوں کا استعمال کرنا چاہئے جو ان کے نروس سسٹم اور آنتوں کو طاقت فراہم کرے، دودھ اور آئس کریم کو مینیو سے باہر کرنا صحت کے لیے مفید ہوگا، اس کےعلاوہ انہیں فائبرز اور اومیگا فیٹس کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو انہیں انڈے، مچھلییوں، سیریلیز، لیموں، پھل، سبزیوں سوپ، چائے اور بادام سے حاصل ہو سکتا ہے، یہ لوگ بھاری اور تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز کریں۔
برج میزان: ایسے لوگوں کو اپنے نروس سسٹم اوررویوں کو متوازن رکھنے والی زیادہ الکائین والی غذاوں کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں مٹر، مکئی، پالک، کشمش، بادام براؤن رائس اور جو کو اپنے کھانوں کا حصہ بنانا چاہئے اوراس ستارے کے حامل افراد کو کافی اور چائے سے دور رہنا چاہئے۔
نرج عقرب: ایسے افراد اپنے مینیو میں کیلے، بلیک چیریز، ناریل،ابلی سبزیاں، سلاد،گوبھی، گاجر، ٹماٹر، پیاز، کھیرا، مٹر اور بادام کو شامل کریں اور انہیں تلی ہوئی اشیا، نمک، مٹھائیاں اور ریفائنڈ چینی سے پرہیز کرنا چاہئے۔
برج قوس: تیر کے نشان والے اس ستارے کے حامل افراد کو ایسی غذاوں کا استعمال کرنا چاہئے جو ان کے جگر کےلیے مفید ہوں، ساس، چاکلیٹ اور چینی کے استعمال سے دور رہیں، زیادہ پروٹینز والی غذائیں ٹماٹر، آلو بخارا، مرغی کا گوشت اور مچھلی کا استعمال کریں۔
برج جدی: اس ستارے کے حامل افراد کو ایسے کھانوں کا استعمال کرنا چاہئے جو ان کی ہڈیوں اور دانتوں کے لیئے مفید ہوں، انہیں کیلشیم سے بھرپور غذاوں کا استعمال کرنا چاہئے، جس میں کینو،لیموں، جو، مکئی، پالک، مٹر، گندم، سلاد، پھل، مچھلی، انڈے اوربراؤن رائس شامل ہیں، بھاری اور تلی ہوئی غذاؤں کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ کھانے سے بھی پرہیز کریں۔
برج دلو: یہ لوگ ہوا کے عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں جو ان کے دوران خون کے نظام کو قوت دیتے ہیں، لہذا ایسے افرادکو چینی، کیک، کافی، ریفائنڈ شوگراورسافٹ ڈرنکس سے پرہیز کرنا چاہئے۔ انہیں اپنے خون میں شوگر کو متوازن رکھنے کےلیے سمندری مچھلی، جھینگا، پالک، مکئی، بادام، اخروٹ اور ناشپاتی کا استعمال کرنا چاہئے۔
برج حوت: یہ لوگ پانی میں پائے جانے والے عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں لہذا انہیں ایسی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کے خون، جگر اور دماغ کو توانائی دیں، ایسی غذائیں جن میں زیادہ آئرن اور پروٹینز ہوں ان کا استعمال کرنا چاہئے، جس میں چھوٹا گوشت، انڈے کی زردی، کستورا مچھلی، گردے، سیریلز جو، پالک، پیاز، کشمش اور کھجور شامل ہے، انہیں کافی، تلی ہوئی غذاؤں، نمک، مٹھائیوں اور ریفائنڈ شوگر سے پرہیز کرنا چاہئے۔
No comments:
Post a Comment