فیس بک کے ایک ارب سے زاید صارفین other فولڈر میں موجود پیغامات
سے ناواقف رہتے ہیں۔
سماجی
رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ایک ایسا فولڈر بھی موجود ہے جس سے اس سائٹ کے یوزر
عام طور پر ناواقف ہیں۔ یہ خفیہ فولڈرother کے نام سے موجود ہوتا ہے۔
فیس بک کے ایک ارب سے زاید
صارفین other فولڈر میں موجود پیغامات سے ناواقف رہتے ہیں اور یہ پیغامات ان
کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔ فیس بک کی طرف سے اس سائٹ کے وابستگان کو other
فولڈر میں آنے والے پیغامات کا کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ملتا۔ اس حوالے سے ویب سائٹ
کا کہنا ہے کہ دراصل other فولڈر میں آنے والے پیغامات ’’جنک پیغامات‘‘
ہوتے ہیں اور اس فولڈر کا مقصد صارفین کو ایسے پیغامات سے بچانا ہے۔
اس حوالے سے شایع ہونے
والی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کا یہ فولڈر ایسے پیغامات سے بھرا ہوتا ہے جو صارف
نے دیکھے ہی نہیں ہوتے۔ یہ رپورٹ بتاتی ہے کہ فیس بک صارفین ان باکس میں جاکر پیج
کے بائیں طرف موجود Massages کے فولڈر میں جائیں اور اس فولڈر میں اوپر لکھے other
کو کلک کریں۔ آپ کے سامنے ایسے کتنے ہی پیغامات کُھل جائیں گے جن سے آپ ناواقف
تھے کہ یہ آپ کو بھیجے گئے ہیں۔
فیس بک کا موقف یہ ہے کہ
وہ اپنے صارفین کو اجنبیوں کے پیغامات سے بچانا چاہتی ہے، اس لیے یہ اہتمام کیا
گیا ہے۔ لیکن ضروری نہیں کہ ہر اجنبی کا پیغام صارف کے لیے غیرضروری ہو، ان میں سے
بعض دل چسپ اور فائدہ مند بھی ہوسکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment